ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عآپ کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کے خلاف مقدمہ درج،ایمس میں توڑپھوڑکا الزام بھارتی نے کیا مسترد

عآپ کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کے خلاف مقدمہ درج،ایمس میں توڑپھوڑکا الزام بھارتی نے کیا مسترد

Mon, 12 Sep 2016 01:08:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 11/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عآپ ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی پر بھیڑ کو مبینہ طور پر بھڑکاکر ایمس کی چہاردیواری کو نقصان پہنچانے اور ہسپتال کے سیکورٹی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم سابق وزیر نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے آج بتایا کہ ایمس کے چیف سیکورٹی اہلکار نے نو ستمبر کو تحریری شکایت میں کہا کہ صبح پونے نو بجے ایمس کے احاطے کے اندر غیر مجاز افراد کو داخل ہونے کیلئے بھارتی نے گوتم نگر نالہ روڈ پر جے سی بی مشین کے ساتھ بھیڑ کو اسپتال کی چہار دیواری کو نقصان پہنچا نے کے لئے اکسایا اور سیکورٹی کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔افسر نے بتایا کہ6 سکیورٹی کی طبی جانچ کی گئی اور حوض خاص تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 147(ظلم کرنے کی سزا)، 148(ظلم کرنے، مہلک ہتھیاروں سے لیس رہنے)، 186(عوامی ملازم کو اس کے عوامی کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے)، 353(حملہ یا فوجداری طاقت کا استعمال کرکے عوامی ملازم کو اس کا فرض نہیں پورا کرنے دینے)اور عوامی جائیداد قانون کو نقصان کی روک تھام کی دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اس درمیان واقعات پر بھارتی نے ٹویٹ کیا کہ ایمس جھوٹ بول رہا ہے،وہ گوتم نگر کے باشندوں کو جائز داخلہ دینے سے انکار کر رہا ہے۔ایمس نے پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ ملاقاتوں سے بھی انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی عام آدمی کو دقت ہوگی میں جاؤں گا،باشندوں کی طرف سے دیوار گرانے کا الزام مکمل طور جھوٹا ہے،میں عدالت میں لڑوں گا، تاہم ایمس انتظامیہ سے مسئلے پر فی الحال رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔
 


Share: